مجلس عزا بمناسبت شہادت بی بی فاطمہ الزہرا س بیت الحزن ڈنمارک 🇩🇰
16/12/2023
بابا تیری زہراس کو ستاتے ہیں مسلمانجلتا ہوادر مجھ پر گراتے ہیں مسلمان
سب بھول چکے ہیں یہ خلافت کے نشے میں
باندھی ہے رسن حیدر صفدر کے گلے میں
گلیوں میں مدینے کی پھراتے ہیں مسلمان
ہر روز مصیبت ہے نئی ٹوٹتی ہم پر
عاشور کا منظر تو کبھی شام کا منظر
زہرا س کو مدینے میں دکھاتے ہیں مسلمان
پہلو میرا زخمی ہے تو ھاتھوں میں رسن ہے
غم مجھ کوفدک کا نہیں اس بات کا غم ہے
رتبہ تیری بیٹی کا بھلاتے ہیں مسلمان
خالی مجھے لوٹایا حیا تک نہیں آئی
جھٹلائی ہے معصوم گواہوں کی گواہی
یوں قرض میری ماں کا چکاتے ہیں مسلمان
جس در پہ سمٹ جاتے ہیں جبریل ع کی شہ پر
دستک کے بنا آپ بھی آیا نہیں جس گھر
بے ازن اسی میں چلے آتے ہیں مسلمان
درے کی ازیت سے ازیت یہ بڑی ہے
زہرا س کئی گھنٹوں سے سند لے کے کھڑی ہے حق دیتے نہیں ہاتھ اٹھاتے ہیں مسلمان
رات ایسی کوئی ایسا کوئی دن نہیں آیا
پہلو سے ہو زہرا س نے کہ جب ھاتھ اٹھایا زخم اس پہ نیا روز لگاتے ہیں مسلمان
واجب یہ ہر حال میں محسن کے قلم پہ
پامالی محسن ع کے مصائب نہیں بھولے
اب تک جسے لب پرنہیں لیتے ہیں مسلمان